ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محمود خان اچکزئی پر ریاستی اداروں کے خلاف نفرت پھیلانے پر مقدمہ درج

محمود خان اچکزئی پر ریاستی اداروں کے خلاف نفرت پھیلانے پر مقدمہ درج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عیسیٰ ترین)  پشتونخواملی عوامی پارٹی کے چیئرمین ، تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرمحمود خان اچکزئی پر بلوچستان میں ایک عوامی اجتماع میں ریاستی اداروں کے خلاف سنگین نوعیت کا پروپیگنڈا کرنے کا مقدمہ درج ہو گیا۔ 

 تفصیلات کے مطابق ریاستی اداروں کے خلاف نفرت اور اشتعال انگیزی پھیلانے پر  تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی کے خلاف تھانہ گلستان میں مقدمہ درج  کیا گیا ہے۔

 محمود خان اچکزئی کے خلاف درج کی گئی ایف آئی آر میں بتایا گیا ہے کہ انہوں نے گورنمنٹ ہائی سکول کے گرؤانڈ میں جلسے سے خطاب کے دوران فورسز اور حکومت پر سخت تنقید کی  اور لوگوں کو متبادل آرمی بنانے کا سبق پڑھایا۔