سٹی 42 : کمشنر سکھر ڈویژن کی جانب سے دریاؤں، نہروں اور کینالز میں نہانے پر پابندی لگا دی گئی ۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سکھر ڈویژن میں 90 روز کے لیے دفعہ 144 نافذ، پابندی کا اطلاق سکھر، خیرپور اور گھوٹکی اضلاع میں ہوگا۔ محکمہ داخلہ سندھ کی ہدایات پر پابندی عائد کی گئی۔ نہروں اور واہوں میں نہانے پر مکمل پابندی لگا دی گئی، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا حکم دیا گیا ہے۔
ایس ایچ اوز کو دفعہ 144 کی عملداری یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ خلاف ورزی پر پی سی ایکٹ 1898 کی دفعہ 188 کے تحت کارروائی ہوگی۔
کمشنر عابد سلیم قریشی نے حکم دیا ہے کہ عوام پابندی پر عمل کریں ۔