سٹی 42 : انٹربینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں کمی ہوگئی ۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر 3 پیسے سستا ہوگیا، انٹربینک میں ڈالر 278.50 روپے سے کم ہوکر 278.47 روپے پر بند ہوا ۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 9 پیسے سستاہوکر 279.52 روپے کا ہوگیا۔ اوپن مارکیٹ میں یورو 12 پیسے سستاہوکر 326.08روپے، جبکہ برطانوی پاونڈ 18 پیسے مہنگا ہوکر 376.53 روپے، یو اے ای درہم 9 پیسے مہنگا ہوکر 76.48 روپے، سعودی ریال 14 پیسے مہنگا ہوکر74.67 روپے کا ہوگیا۔