قیصر کھوکھر: محکمہ خزانہ نے مختلف سرکاری اداروں کے لیے فنڈز جاری کر دیے ہیں تاکہ جاری مالی و انتظامی امور کو مؤثر انداز میں چلایا جا سکے۔
سرکاری دستاویزات کے مطابق محکمہ خزانہ نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے لیے 9 ارب 40 کروڑ روپے جاری کیے ہیں۔ یہ فنڈز صحت سے متعلق خدمات اور جاری منصوبوں کی ضروریات پوری کرنے کے لیے فراہم کیے گئے ہیں۔
اسی طرح محکمہ خزانہ نے پیما کے لیے 3 ارب 90 کروڑ روپے بھی جاری کر دیے ہیں، جبکہ پی ایف سی شیئر کی مد میں 1 ارب 20 کروڑ روپے کے فنڈز فراہم کیے گئے ہیں۔
فنڈز کے اجرا کا مقصد متعلقہ اداروں کی مالی ضروریات پوری کرنا اور عوامی خدمات کی فراہمی کو بلا تعطل جاری رکھنا ہے۔