سٹی 42: پاکستان نے بنگلہ دیش کو آخری ٹی 20 میں شکست دے دی
پاکستان نے ٹی 20 سیریز میں بنگلہ دیش کو وائٹ واش کردیا ، پاکستان نے بنگلہ دیش کو 7 وکٹوں سے شکست دی،پاکستان نے تین سال بعد ہوم گراؤنڈ پر مخالف ٹیم کو وائٹ واش کر دیا ،تیسرے اور آخری ٹی ٹوینٹی میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش ک سات وکٹوں سے شکست دے دی،گرین شرٹس نے 2021 کے بعد ہوم گراؤنڈ پر سیریز جیتی
پاکستان نے 197 رنز کا ہدف 18 ویں آوور میں پورا کیا ، محمد حارث نے 107، صائم ایوب 45، حسن ایوب 26 رنز بنائے
نگلہ دیش نے پاکستان کو جیت کے لیے 197 کا ہدف د یا تھا
بنگلہ دیش نے پہلے کھیلتے ہوئے 6 وکٹوں کے نقصان پر 20 اورز میں 196 رنز بنائے،بنگلا دیش کی طرف سے پرویز حسین 66 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے،تنزید حسن 42 اور توحید ہوریدائے 25 رنز بنا کر نمایاں رہےپاکستان کی طرف سے حسن علی اور عباس آفریدی نے دو دو وکٹیں حاصل کیں تھیں
پاکستان نے 18 ویں اوور میں ہدف پورا کرکے بنگلہ دیش کو نہ صرف تیسرا ٹی ٹونٹی میچ ہرایا بلکہ سیریز میں بھی وائٹ واش کردیا