سٹی 42: پاکستان بنگلہ دیش ٹی 20سیریز کا فائنل میچ شروع ہونے والا ہے
تیسراٹی20 میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کرفیلڈنگ کافیصلہ کیا ہے ،پاکستانی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے،حارث رؤف کی جگہ عباس آفریدی ٹیم میں شامل ہیں جبکہ بنگلہ دیش کے شریف اسلام انجری کا شکار ہوگئے ان کی جگہ خالد احمد ٹیم میں شامل ہیں
کپتان قومی کرکٹ ٹیم سلمان آغا نے کہا کوشش کریں گے بنگلہ دیش کو کم اسکور تک محدود کریں ، آج بھی پچ بہت اچھی لگ رہی ہے ،خوشی ہے پہلے بیٹنگ کرنے کا موقع مل رہا ہے ،
کپتان بنگلہ دیش ٹیم نے کہا انجری کا شکار شریف اسلام کی جگہ خالد احمد کو شامل کیا ہے ، کوشش کریں گے اچھا ٹوٹل بنائیں ۔
واضح رہے پاکستان ٹی 20 سیریز کے 2 میچ جیت کر سیریز پہلے ہی اپنے نام کرچکا ہے
