ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عیدکےدوران مکینیکل جھولوں پرپابندی عائد

عیدکےدوران مکینیکل جھولوں پرپابندی عائد
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری،پنجاب حکومت نے عوامی تحفظ کیلئے اہم فیصلہ کر لیا۔
عیدکےدوران عارضی نصب مکینیکل جھولوں نہیں چلیں گے،محکمہ داخلہ کی جانب سے مکینیکل جھولوں پرپابندی عائدکی گئی۔
تفریحی پارکس میں مستقل بنیادوں پرنصب مکینیکل جھولوں کیلئےفٹنس سرٹیفکیٹ لازمی قرار دیے دیا گیا۔محکمہ داخلہ کے مطابق پارک میں مستقل بنیادوں پرنصب مکینیکل جھولوں کےفٹنس سرٹیفکیٹ حاصل کیے جائیں ،مستقل نصب میکینیکل جھولوں کے مالکان یاآپریٹرزمتعلقہ ڈی سیزسےفٹنس سرٹیفکیٹ حاصل کریں۔
ضلعی انتظامیہ تصدیق کرے کہ ہر مکینیکل جھولا حفاظت کے ضروری معیارات پر پورا اترتا ہے،مستقل نصب جھولے جن کے تمام سکیورٹی پروٹوکولز پر عمل کیا جا رہا ہے ان پر پابندی نہیں ہوگی۔
محکمہ داخلہ کے مطابق پابندی کا فیصلہ انسانی جانوں کی حفاظت کیلئے کیا گیا ہے،پنجاب بھر میں ضلعی انتظامیہ حکم نامے پر عملدرآمد یقینی بنائے۔
محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبہ بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت جاری کر دی۔