سٹی42: ریختر سکیل پر 6.1 شدت کے وفناک زلزلہ نے گنجان آباد علاقہ میں شدید خوف و ہراس پھیلا دیا۔
جاپان کے علاقے ہوکائیڈو میں 6.1 شدت کا خوفناک زلزلہ محسوس کیا گیاہے۔
جاپان میں 31 مئی کی شام مقامی وقت کے مطابق 5 بج کر37 منٹ پر خوفناک زلزلہ آیا، جس کی شدت ریکٹر سکیل پر 6.1 ریکارڈ کی گئی۔
جاپان کی موسمیاتی ایجنسی کی طرف سے جاری کردہ الرٹ کے مطابق زلزلے کا مرکز کوشیرو کے جنوب مشرق میں تھا جب کہ اس کی گہرائی 20 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔
زلزلے کے جھٹکے کوشیرو سٹی، کشیرو ٹاؤن اور شیبیچا ٹاؤن کے علاقوں میں محسوس کیے گیے،زلزلے کو زیادہ سے زیادہ سکیل 7 میں سے 4 کا قرار دیا گیا ہے۔
جاپان براڈکاسٹنگ کارپوریشن کی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ زلزلے سے کئی علاقوں میں شدید جھٹکے محسوس کئے گئے،تاہم ابھی تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی،ماہرین نے پہلے ہی جاپان میں ایک بڑے زلزلے کے امکان سے خبردار کیا تھا جس کے نتیجے میں تباہ کن اثرات مرتب ہونے کے خدشات ہیں۔