ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈی سی اسلام آباد نے پبلک ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی کی منظوری دیدی

 ڈی سی اسلام آباد نے پبلک ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی کی منظوری دیدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

طیب سیف : پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا معاملہ، ڈی سی اسلام آباد کی جانب سے پبلک ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی کی منظوری دے دی گئی۔ 
ڈی سی اسلام آباد کی جانب سے کیے گئے فیصلے کے مطابق 30 کلومیٹر سے زائد سفر پر 10 روپے تک کمی کی جائے گی۔ کرایہ نامہ تمام گاڑیوں کی فرنٹ سکرین پر چسپاں کرنا لازمی قرار دے دیا گیا۔ فیصلہ ٹرانسپورٹ یونین کے وفد کے ساتھ ہوئے میٹنگ میں کیا گیا ، جہاں ٹرانسپورٹ یونین کی جانب سے کرایوں میں کمی پر تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی۔ 
فیصلے کے مطابق کرایوں میں کمی نہ کرنے والی گاڑیوں کے خلاف کاروائی کی جائے گی ۔ 
ڈی سی اسلام آباد کی جانب سے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو کل سے گاڑیوں کے کرائے چیک کرنے کی ہدایت کردی گئی ۔