ویب ڈیسک: ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 1400 روپے کی کمی ہوگئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونے کی فی تولہ قیمت 1400 روپے کم ہوئی ہے جس کے بعد نئی سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 40 ہزار 300 روپے ہو گئی ہے۔10 گرام سونا 1200 روپے سستا ہو کر 2 لاکھ 6 ہزار 19 روپے میں فروخت ہو رہا ہے جبکہ عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت 16 ڈالرز کم ہو کر 2326 ڈالرز فی اونس ہو گئی ہے۔