ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پرویز خٹک اور اسد قیصر بھی گرفتار ؟اہم خبر

پرویز خٹک اور اسد قیصر بھی گرفتار ؟اہم خبر
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

کفایت علی : پارٹی ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی  کے اہم رہنما پرویز خٹک اور اسد قیصر بھی گرفتار کر لیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسد قیصر اور پرویز خٹک کو گرفتار کر لیا گیا۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اسد قیصر  اور پرویز خٹک دوپہر گیارہ بجے مذاکرات کے لئے روانہ ہوئے تھے۔ ترجمان اسد قیصر نے بتایا ہے کہ اسد قیصر اور پرویز خٹک مذاکرات کے سلسلے میں صبح نامعلوم مقام پر گئےہیں۔ 

واضح رہے کہ چند روز قبل عمران خان کی جانب سے حکومت سے مذاکرات کیلئے 7 رکنی کمیٹی کا اعلان کیا گیا تھا جس میں شاہ محمود قریشی، پرویز خٹک، اسد قیصر، حلیم عادل شیخ، عون عباس، مراد سعید اور حماد اظہر کے نام شامل تھے۔