ویب ڈیسک: لاہور میں جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کے معاملے پر پولیس پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے رہنماؤں حماد اظہر اور میاں اسلم اقبال کی گرفتاری کے لیے متحرک ہو گئی۔
پولیس ذرائع کے مطابق حماد اظہر اور میاں اسلم اقبال کا پارٹی سربراہ اور پارٹی ورکرز سے 700 مرتبہ رابطہ ہوا ہے۔ حماد اظہر اور میاں اسلم اقبال کی 10 سے 15 مرتبہ لوکیشن تبدیل ہوئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں کے رشتے داروں سمیت کئی افراد کو حراست میں لیا جا چکا ہے۔ حماد اظہر اور میاں اسلم اقبال مختلف سموں سے رابطے کر رہے ہیں۔ میاں اسلم اقبال کے بھائی، بھتیجے، رشتے داروں کو گرفتار کیا گیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق حماد اظہر کے سیکریٹری اور دیگر رشتے داروں کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔