کھانا دیر سے ملنے پر گاہگ کی ریسٹورنٹ میں فائرنگ ، 4 افراد زخمی

کھانا دیر سے ملنے پر گاہگ کی ریسٹورنٹ میں فائرنگ ، 4 افراد زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مانیٹرنگ ڈیسک: مقامی ریسٹورنٹ میں گاہک نے کھانے کا آرڈر لیٹ ہونے پر فائرنگ کردی۔

پولیس کے مطابق واقعہ لاہور کے علاقے فیکٹری ایریا میں قائم ریسٹورینٹ پر پیش آیا جہاں کھانے کا آرڈر جلدی نہ آنے پر گاہک نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں راہگیر سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کا بتانا ہےکہ عملے اور گاہک کے درمیان جھگڑے کے باعث ملک عامر نامی شہری نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ذیشان بٹ، فرید اللہ ، شبیر اور ثاقب ریاض زخمی ہو گئے جب کہ ملزم فرار ہوگیا۔