واسا نے گرانٹ کے حصول کیلئے حکومت کے پاؤں پکڑ لیے

 واسا نے گرانٹ کے حصول کیلئے حکومت کے پاؤں پکڑ لیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(درنایاب) آمدن کم اخراجات زیادہ، واسا کو شاہ خرچیاں لے بیٹھیں، واسا کو لیسکو کے بلوں اور کنٹریکٹرز کی ادائیگیوں کی مد میں چار ارب تیس کروڑ کا ریکارڈ خسارہ، واسا نے گرانٹ کے حصول کیلئے حکومت کے پاؤں پکڑ لیے۔ 

ذرائع کے مطابق   واسا نے حکومت پنجاب کو پیش کی گئی رپورٹ میں اپنی ناکامیوں کا اعتراف کرلیا، واسا لیسکو کا ساڑھے تین ارب کا نادہندہ ہے جبکہ کنٹریکٹرز کو او اینڈ ایم آپریشنز کی مد میں پچھتر کروڑ کی ادائیگیاں کرنی ہیں، 2019 سے 2022 تک مجموعی طور پر واسا نے لیسکو کے ساڑھے تین ارب دینے ہیں۔ 

محکمہ ہاؤسنگ پنجاب نے لیسکو کی ادائیگی کیلئے واسا کو بیل آوٹ پیکج دینے کی سمری وزیراعلیٰ کو ارسال کردی، واسا نے ڈوبتے ادارے کو بچانے کیلئے سالانہ گرانٹ کو 2ارب 20 کروڑ سے ساڑھے 5 ارب کرنے کی استدعا کی ہے، پی ٹی آئی حکومت کی لگائی گئی واسا کی قائم مقام انتظامیہ نے واسا کے وسائل کا بے دریغ استعمال کیا، قائم مقام ایم ڈی محمد تنویرنے بھی واسا کی کشتی ڈوبتے دیکھ کراپنے آپ کو بری الذمہ قراردیدیا ہے، واسا کو خسارے سے نکالنے اور مضبوط کرنے کیلئے قابل افسرکی بطورایم ڈی تعیناتی ناگزیر ہے۔