سرکاری سکولوں کےنان سیلری بجٹ میں اربوں کا کٹ لگ گیا

سرکاری سکولوں کےنان سیلری بجٹ میں اربوں کا کٹ لگ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)پنجاب کے 48 ہزار سرکاری سکولوں کے بجٹ کے آخری کوارٹر میں 2 ارب 40 کروڑ روپے کی کٹوتی کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے سرکاری سکولوں کے آخری کوارٹر میں نان سیلری بجٹ کو کٹ لگا دیا ہے،سکول ایجوکیشن حکام کے مطابق محکمہ خزانہ نے آخری کوارٹر کے بجٹ میں 2 ارب 40 کروڑ روپے کا کٹ لگا دیا ہے جس سے براہ راست سرکاری سکولوں کے سربراہان کو انتظامی طور پر مشکلات پیش آئیں گی۔

 لاہور کے 11 سو سے زائد سرکاری سکولوں کے نان سیلری بجٹ میں بھی ڈیڑھ کروڑ روپے کے فنڈ کو کٹ لگا، دوسری جانب دو ارب چالیس کروڑ روپے کے بقایا فنڈ لینے کے لئے محکمہ سکول ایجوکیشن کی کوششیں ناکام گئی ہیں، چوتھی سہ ماہی میں 48 ہزار سکولوں کو صرف ایک ارب روپے کے فندز جاری کئے گئے ہیں اور بجٹ کم ملنے سے سکول سربراہان کو بل، سٹیشنری،مرمت ،سویپر اور فلیکس کی ادائیگیوں میں مشکلات ہوں گی جبکہ بیشتر سکولوں کے اکاونٹ میں صرف سات سے دس ہزار روپے منتقل ہوئے ہیں۔

محکمہ سکول ایجوکیشن کے حکام کے مطابق مذکورہ سہ ماہی میں کم بجٹ ملنے سے سکول سربراہان پریشانی سے دوچار ہیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer