ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کارکردگی نہ دکھانے والے پولیس افسران کی شامت آگئی

کارکردگی نہ دکھانے والے پولیس افسران کی شامت آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( علی ساہی ) آئی جی پنجاب کا آر پی او ویڈیو لنک کانفرنس میں اپنے ہی مہیا کیے ہوئے ڈیٹا کو غلط اعداد وشمار قرار دے کر جان چھڑوانے والے افسران کی کارکردگی کو آن لائن ڈیٹا پر جانچنے کا فیصلہ، مینول کی بجائے صرف پولیس ریکارڈ مینجمنٹ سسٹم پر فراہم کردہ اعداد وشمار کو چیک کیے جائیں گے۔

آئی جی پنجاب کی زیر صدارت ماہانہ کرائم میٹنگ میں اضلاع کی کارکردگی کا جائزہ لیا جاتا ہے۔ اسی حوالے سے آئی جی شعیب دستگیر نے میٹنگ کا پیٹرن تبدیل کرکے مارکنگ سسٹم متعارف کروایا اور ریکارڈ آن لائن منگوانے کے لیے سلائیڈز تیار کروائیں لیکن سابقہ میٹنگز میں افسران اپنے اضلاع کے اعداد وشمار کو غلط قرار دے کر جان بچا لیتے تھے۔

اب آئی جی پنجاب نے لاہور سمیت پنجاب بھر میں ڈی پی اوز اور سی پی اوز کو یکم جنوری سے ابتک پولیس ریکارڈ مینجمنٹ سسٹم میں آن لائن فراہم کردہ فگرز پر کارکردگی کا جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ میٹنگ میں پیش کردہ اور افسران کے پاس کاغذات پر افسران کوئی اعتراض نہ رہے کہ اعداد وشمار آپس میں مطابقت نہیں رکھتے۔

گزشتہ دو میٹنگز میں سی سی پی او لاہور سمیت متعدد افسران نے میٹنگ میں پیش کردہ اعداد وشمار کو غلط قراردے کر بعد میں فراہمی کی درخواست کی تھی، جس پر آئی جی پنجاب نے اب مینول کاغذات کی فراہمی سختی سے روک دی ہے اور ان ڈیٹا کو ہی اصل ریکارڈ تصور کیا جائے گا۔

آن لائن سسٹم میں اضلاع خود ہی ڈیٹا اپڈیٹ کرتے ہیں لیکن نئے سسٹم میں کوئی ہیر پھیر نہیں ہوسکے گا جسکی بڑی وجہ ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن ہے۔