غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 8 گھنٹے سے تجاوز کر گیا

غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 8 گھنٹے سے تجاوز کر گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہد ندیم سپرا:شہر میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پر قابو نہ پایا جا سکا، لیسکو پاور ڈسپیچ سینٹر کی جانب سے لوڈمینجمنٹ کرنے کی بنیاد پر اعلانیہ و غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ آٹھ گھنٹے سے تجاوز کر گیا۔

گرمی کی شدت میں اضافے کی وجہ سے لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کی بجلی کی ڈیمانڈ میں بھی ریکارڈ اضافہ ہوا ہے، جس کی وجہ سے مختلف علاقوں میں اعلانیہ کیساتھ ساتھ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے، بجلی کی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے روزہ داروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے،ذرائع نے بتایا کہ کمپنی کی ڈیمانڈ 4300 میگاواٹ ہو چکی ہے جبکہ فراہمی 3600 میگاواٹ ہے۔

یہ خبر بھی لازمی پڑھیں:رمضان المبارک میں لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی، لیسکو نے بڑا فیصلہ کرلیا

 اسی طرح سات سو میگاواٹ کا شارٹ فال ہونے کی وجہ سے بیشتر علاقوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے، لیسکو نے دو سے آٹھ گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ کا شیڈول جاری کر رکھا ہے تاہم غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی وجہ سے یہ دورانیہ دس گھنٹے تک پہنچ چکا ہے۔