ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں اے آئی سروے: 97 فیصد سے زائد موٹرسائیکل سوار ہیلمٹ کے پابند نکلے

لاہور میں اے آئی سروے: 97 فیصد سے زائد موٹرسائیکل سوار ہیلمٹ کے پابند نکلے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری: لاہور ٹریفک پولیس نے آرٹیفشل انٹیلی جنس ( اے آئی) پر مبنی ہیلمٹ کمپلائنس سروے رپورٹ جاری کر دی، جس کے مطابق شہر کی ماڈل سڑکوں پر 97.11 فیصد موٹرسائیکل سوار ہیلمٹ استعمال کرتے پائے گئے۔

سی ٹی او لاہور سید عبدالرحیم شیرازی کے مطابق سیف سٹی کے جدید کیمروں کی مدد سے ماڈل روڈز کے 17 اہم چوراہوں پر سروے کیا گیا۔ مخصوص اوقات کے دوران 2 لاکھ 64 ہزار 112 موٹرسائیکلیں گزریں، جن میں سے 2 لاکھ 56 ہزار 473 موٹرسائیکل سوار ہیلمٹ پہنے ہوئے تھے، جبکہ صرف 7 ہزار 639 افراد بغیر ہیلمٹ سفر کرتے پائے گئے۔

رپورٹ کے مطابق آئی جی چوک کینٹ میں سب سے زیادہ 99.65 فیصد ہیلمٹ کمپلائنس ریکارڈ کی گئی، جبکہ انٹرنیشنل ہوٹل چوک پر 99.54، پل نہر مال روڈ پر 99.24، میڈیکل چوک پر 99.17، ڈیوس روڈ پر 98.83، فیصل چوک اسمبلی ہال پر 98.81 اور ڈاکٹر ہسپتال چوک پر 98.63 فیصد کمپلائنس ریکارڈ ہوئی۔

اسی طرح کینال ویو پر 97.53، آواری ہوٹل چوک پر 97.23، گورنر ہاؤس چوک پر 95.65، ہائی کورٹ چوک پر 93.42، عسکری 10 پر 92.88، مین بلیوارڈ پر 92.22، کینال فیروزپور روڈ پر 90.78، جیل روڈ نہر پل پر 90.60، جیل روڈ ریس کورس پر 88.55 اور ایف سی کالج انڈر پاس پر 83.96 فیصد ہیلمٹ کمپلائنس ریکارڈ کی گئی۔

سی ٹی او لاہور کا کہنا ہے کہ ہیلمٹ کے استعمال سے سر پر لگنے والی شدید چوٹوں کے کیسز میں 40 فیصد تک کمی آئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ صرف لاہور میں 82 لاکھ رجسٹرڈ گاڑیوں میں سے 61 لاکھ سے زائد موٹرسائیکلیں ہیں، جس کے پیش نظر ہیلمٹ کے استعمال کو یقینی بنانا ٹریفک پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔