ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ایئرپورٹ پر مون سون کے دوران فضائی حفاظت کے خصوصی اقدامات

لاہور ایئرپورٹ پر مون سون کے دوران فضائی حفاظت کے خصوصی اقدامات
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعید احمد:پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) نے مون سون کے دوران لاہور ایئرپورٹ پر فضائی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے خصوصی آپریشنل اقدامات نافذ کر دیے ہیں۔ ان اقدامات کا مقصد پرندوں کی بڑھتی ہوئی سرگرمی کے باعث ممکنہ فضائی خطرات کو کم کرنا ہے۔

جاری کردہ نوٹم کے مطابق لاہور ایئرپورٹ کا رن وے 5 جولائی سے 15 ستمبر تک روزانہ صبح 5 بجے سے 8 بجے تک بند رہے گا۔ اس دوران تین گھنٹوں کے لیے رن وے پر فلائٹ آپریشن معطل رہے گا۔

فضائی حکام کے مطابق مون سون کے موسم میں ایئرپورٹ کے اطراف پرندوں کی سرگرمی میں اضافہ ہو جاتا ہے جس سے طیاروں کے ٹیک آف اور لینڈنگ کے دوران خطرات بڑھ جاتے ہیں۔ اسی صورتحال کے پیش نظر پائلٹس کو خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے واضح کیا ہے کہ ان عارضی اقدامات کے باوجود کمرشل فلائٹس کو متبادل اوقات میں شیڈول کے مطابق چلایا جائے گا تاکہ مسافروں کو کم سے کم مشکلات کا سامنا ہو۔

مزید بتایا گیا ہے کہ ہنگامی لینڈنگ کی سہولت معمول کے مطابق بدستور دستیاب رہے گی تاکہ کسی بھی غیر معمولی صورتحال میں فوری کارروائی ممکن ہو سکے۔

حکام کے مطابق یہ اقدامات عارضی نوعیت کے ہیں اور ان کا مقصد صرف مون سون کے دوران فضائی حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔