علی رامے: حکومت نے ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کو مالی خسارے کے ازالے کے لیے 79 کروڑ 71 لاکھ 20 ہزار روپے کی اضافی سبسڈی منظور کر دی ہے۔ یہ فنڈز ضمنی گرانٹ کے ذریعے جاری کیے گئے ہیں۔
حکام کے مطابق شہریوں کو مفت سفری سہولت کی فراہمی، فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ اور ریونیو میں کمی کے باعث اتھارٹی کو مالی مشکلات کا سامنا تھا، جسے پورا کرنے کے لیے اضافی سبسڈی فراہم کی گئی۔
محکمہ خزانہ نے اضافی فنڈز کی فراہمی سے متعلق ورکنگ کی توثیق کر دی ہے، جبکہ منظور شدہ رقم ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کو جاری بھی کر دی گئی ہے۔