ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کاہنہ حادثہ: زخمی خاتون ٹیچر کی حالت بہتر، پولیس نے جنرل ہسپتال میں سکیورٹی سنبھال لی

کاہنہ حادثہ: زخمی خاتون ٹیچر کی حالت بہتر، پولیس نے جنرل ہسپتال میں سکیورٹی سنبھال لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عثمان خالد: کاہنہ میں پیش آنے والے افسوسناک حادثے میں زخمی ہونے والی خاتون ٹیچر انیلا ریحان لاہور کے جنرل ہسپتال میں زیر علاج ہیں، جہاں ان کی حالت پہلے سے بہتر بتائی جا رہی ہے۔

میڈیکل رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر اویس اور ڈاکٹر ثنا نے سرجیکل یونٹ ون میں خاتون کا طبی معائنہ کیا۔ ان کے سر کے دائیں حصے اور پیشانی پر معمولی زخم آئے، جبکہ بازو اور گھٹنے پر خراشیں بھی موجود ہیں۔ سر کے زخم پر سرجیکل ٹیم نے ٹانکے لگا دیے ہیں۔

خاتون کے جسمانی اور دماغی سی ٹی اسکین کے علاوہ بائیں گھٹنے کا ایکسرے بھی کیا گیا، جن کی رپورٹس کلیئر آئیں۔ کولہے میں درد کی شکایت پر آرتھوپیڈک یونٹ سے مشاورت کی گئی، جس کی ہدایت پر پیلوِس کا ایکسرے بھی کرایا گیا جو نارمل آیا۔ بعد ازاں مریضہ کو درد کے علاج کے لیے سرجیکل یونٹ ون میں منتقل کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پولیس اہلکار خاتون کی سکیورٹی کے لیے جنرل ہسپتال میں موجود ہیں، جبکہ ہسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد انہیں حراست میں لیے جانے کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔