عابد چودھری: لاہور کے علاقے شیرا کوٹ میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم کو گرفتار کر لیا۔ انچارج انویسٹی گیشن ابدال انعام نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کی۔
پولیس کے مطابق گرفتار اشتہاری مجرم رائیونڈ پولیس کو قتل کے مقدمے میں مطلوب تھا۔ ملزم نے ڈیڑھ سال قبل گھریلو تنازع پر اپنے بھائی کے ساتھ مل کر اپنی بھابھی ساجدہ بی بی کو قتل کیا تھا اور واردات کے بعد سے روپوش تھا۔
ایس پی انویسٹی گیشن اقبال ٹاؤن کے مطابق اشتہاری ملزم کو پیشہ ورانہ مہارت اور ہیومن انٹیلی جنس کی مدد سے گرفتار کیا گیا، جبکہ مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔