ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 آج ملک بھر میں تمام بینک اور مالیاتی ادارے بند

 آج ملک بھر میں تمام بینک اور مالیاتی ادارے بند
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعید احمد:: آج یکم جولائی 2026 کو بینک تعطیل کے باعث ملک بھر میں تمام بینک، مائیکرو فنانس بینک اور دیگر مالیاتی ادارے عوامی لین دین کے لیے بند رہیں گے۔

بینک تعطیل کے موقع پر بینکوں میں عوامی لین دین نہیں ہوگا، تاہم یہ دن بینکوں کے عملے کے لیے معمول کے دفتری امور اور مالی سال کے اختتامی و ابتدائی حسابات کی تکمیل کے لیے مختص ہوتا ہے۔

بینک تعطیل کے باعث صارفین کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اپنی مالی ضروریات کے لیے اے ٹی ایم، ڈیجیٹل بینکنگ اور آن لائن بینکنگ سروسز سے استفادہ کریں، جو معمول کے مطابق دستیاب رہیں گی۔