ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کاہنہ سانحہ: مقدمہ میں قتل بالسبب اور انسانی جانوں کو خطرے میں ڈالنے کی دفعات شامل

کاہنہ سانحہ: مقدمہ میں قتل بالسبب اور انسانی جانوں کو خطرے میں ڈالنے کی دفعات شامل
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری:کاہنہ میں ٹیوشن سینٹر کی چھت گرنے سے 14 بچوں کی ہلاکت کے واقعے کا مقدمہ قتل بالسبب اور انسانی جانوں کو خطرے میں ڈالنے کی دفعات کے تحت درج کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق مقدمہ پاکستان پینل کوڈ کی دفعہ 322 اور پاکستان پینل کوڈ کی دفعہ 337-H کے تحت درج کیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ دفعہ 322 ناقابلِ ضمانت جبکہ دفعہ 337-H قابلِ ضمانت ہے، اور دونوں دفعات کے تحت جرم ثابت ہونے پر چھ ماہ تک قید، جرمانہ یا دونوں سزائیں دی جا سکتی ہیں۔

پولیس نے مقدمے میں مالک مکان سمیت پانچ افراد کو نامزد کیا ہے، تاہم کسی سرکاری ادارے کے اہلکار کو ملزم نامزد نہیں کیا گیا اور نہ ہی ایف آئی آر میں کسی انتظامی ادارے کی مبینہ غفلت یا لاپرواہی کی نشاندہی کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ ٹیوشن سینٹر کی چھت گرنے کے اس افسوسناک واقعے میں 14 بچے جاں بحق جبکہ متعدد دیگر افراد زخمی ہوئے تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے اور شواہد کی روشنی میں قانونی کارروائی آگے بڑھائی جائے گی۔