ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چوبیس گھنٹے میں نفرت انگیز مواد پوسٹ کرنے پر 20 افراد گرفتار

چوبیس گھنٹے میں نفرت انگیز مواد پوسٹ کرنے پر 20 افراد گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: پنجاب پولیس کی سوشل میڈیا پر قابل اعتراض مواد کی تشہیر کےخلاف کارروائیاں جاری ہیں ۔
ترجمان پولیس کے مطابق 24 گھنٹوں میں قابل اعتراض و نفرت انگیز مواد اپ لوڈ کرنے کے 33واقعات رپورٹ ہوئے،قابل اعتراض مواد شیئر کرنے پر18مقدمات درج،20قانون شکن گرفتار کئے گئے
فیس بک پر قابل اعتراض مواد اپ لوڈ کرنے کے 21واقعات رپورٹ ہوئے،وٹس ایپ کے 3 جبکہ 9 واقعات دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر رپورٹ ہوئے،اب تک قابل اعتراض مواد شیئر کرنے پر 34 مقدمات درج، 37 افراد گرفتار کئے گئے۔
 آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ اشتعال انگیزی، فرقہ واریت پھیلانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں،قابل اعتراض مواد کی تشہیر کے مرتکب عناصر کی سرکوبی یقینی بنا رہے ہیں۔