سٹی 42: گجرپورہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سوشل میڈیا ایپ پر خریدار بن کر قیمتی موبائل فونز،موٹرسائیکل ہتھیانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا
ایس ایچ او گجرپورہ محمد ذکاء نے بتایا کہ موٹرسائیکل،قیمتی موبائل فونز کی خریدوفروخت کیلئے ایپ پر بطور خریدار مالک سے رابطہ کرتے تھے،موٹرسائیکل،قیمتی موبائل فونز چیک کرنے کے بہانے موٹرسائیکل،قیمتی موبائل فونز سمیت رفوچکر ہو جاتے تھے،گروہ کے سرغنہ علی شہباز کو سی سی ٹی وی کیمروں اور سیف سٹی کیمروں کی مدد سے گرفتار کیا گیا
گروہ کا سرغنہ ریکارڈ یافتہ ملزم علی شہباز جعلی نمبرپلیٹ والی گاڑی سمیت گرفتار ہوا، ملزم علی شہباز نے لاہور،فیصل آباد،اسلام آباد میں خریدار بن کر وارداتیں کرنے کا انکشاف کیا ،ملزم پٹرول پمپ پر گاڑی میں پٹرول ڈلواتا اور رقم بذریعہ فیک جاز کیش میسج دکھا کر ادا کرتا تھا پٹرول پمپ سٹاف کے مزید دریافت پر گاڑی سمیت بھاگ جاتا تھا
ایس پی سول لائن نے بتایا کہ ملزم گاڑی پر جعلی نمبر پلیٹ کا استعمال کرکے وارداتیں کرتے تھے،ملزم کے قبضہ سے پستول و گولیاں،جعلی نمبر پلیٹ والی لگزری گاڑی۔4 قیمتی موبائل فونز برآمد ہوئے ،ملزم علی شہباز کے دوسرے ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App