ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لیسکو میں کروڑوں کی کرپشن، 2 ملازمین گرفتار

لیسکو میں کروڑوں کی کرپشن، 2 ملازمین گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان ملک: ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل لاہور نےبڑی کارروائی کر کےبدعنوانی اور  کروڑوں روپےکے سرکاری مال خورد برد پر لیسکو کے 2 ملازمین کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان ذرائع  کے مطابق  لیسکو میں کروڑوں روپے کی بدعنوانی اور خورد برد میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار لیا،گرفتار ملزمان کی شناخت محمد شہباز اور محمد منیب طاہر کے نام سے ہوئی،ملزمان کو ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل نے لاہور سے گرفتار کیا،ملزم محمد شہباز گریڈ اسٹیشن کوٹ لکھپت لاہور میں بطور اسسٹنٹ سب سٹیشن اٹینڈنٹ تعینات تھا،ملزم محمد منیب طاہر حمزہ ٹاؤن سب ڈویژن میں بطور لائن سپرنٹنڈنٹ ڈیوٹی سر انجام دے رہا تھا۔

ملزمان نے 132 کے وی اے گریڈسٹیشن کچا جیل روڈ سے 90,000 کلوگرام کے استعمال شدہ کنڈکٹرز خورد برد کیے،ملزمان نے باہمی ملی بھگت سے قومی خزانے کو 1 کروڑ روپے سے زائد کا نقصان پہنچایا،ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔

 ڈائریکٹر ایف ائی اے لاہور کا کہنا تھا کہ   کرپشن بد عنوانی کے خلاف ایف ائی اے زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے ،گرفتار ملزمان کو قانون کے مطابق سخت سزائیں دلوائی جائیں گی۔