سٹی42: محرم الحرام کے دوران سکیورٹی انتظامات کا معاملہ ،محکمہ داخلہ پنجاب نے کابینہ کمیٹی بنانے کا فیصلہ کرلیا۔
محکمہ داخلہ پنجاب نے محرم الحرام کے دوران مجالس عزا اور جلوس ہائے عزا کی سکیورٹی کے انتظامات کیلئے کیبنیٹ کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ کیبنیٹ کمیٹی محرم الحرام کے دوران ڈویژنل ہیڈکواٹرز کے دورے کرے گی۔ کابینہ کمیٹی میں خواجہ سلمان رفیق، چودھری شافع حسین، عاشق حسین کرمانی، میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن اور وزیر ٹرانسپورٹ ممبر ہوں گے۔
محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے بنائی جانے والی کابینہ کمیٹی محرم الحرام کے دوران سکیورٹی انتظامات کی نگرانی کرے گی۔