وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، پرویز الٰہی کا اہم بیان آگیا

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، پرویز الٰہی کا اہم بیان آگیا
کیپشن: Pervaiz Elahi
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پنجاب اسمبلی کے اسپیکر چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ میں نے کسی کو نہیں کہا کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز رہیں۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ مجھ سے منسوب خبر میں کوئی صداقت نہیں، میری ویڈیو لنک پر کسی سے بھی کوئی مشاورت نہیں ہوئی۔

اس سے قبل یہ خبر سامنے آئی تھی کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی نے حمزہ شہباز کے وزیرِ اعلیٰ پنجاب رہنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے لاہور ہائی کورٹ کے گزشتہ روز کے فیصلے کے خلاف پی ٹی آئی کی درخواست کی سماعت کے دوران وزیرِ اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی کو طلب کر رکھا ہے۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر