سرکاری افسر بننےکےخواہشمندمدارس کےطلبہ کیلئے اچھی خبر۔

سرکاری افسر بننےکےخواہشمندمدارس کےطلبہ کیلئے اچھی خبر۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : سرکاری افسر بننےکےخواہشمندمدارس کےطلبہ کیلئے اچھی خبر،جامعہ محمدیہ اسلام آباد میں سی ایس ایس کلاسز کا شیڈول جاری کردیا گیا۔سی ایس ایس امتحان 2022 کیلئے کلاسز اگست سے شروع ہوں گی،جامعہ محمدیہ نے گزشتہ برس سی ایس ایس کلاسز کا آغاز کیا تھا۔

 تفصیلات کےمطابق  سرکاری افسر بننے کے خواہشمندمدارس کے طلبہ کیلئے اچھی خبر،مدارس  سے فارغ تحصیل طلبہ  کیلئےسی ایس ایس  کامواقع، جامعہ محمدیہ اسلام آباد میں  سی ایس ایس  امتحان 2022 کیلئے کلاسز اگست سے شروع ہوں گی، جامعہ محمدیہ نے گزشتہ برس سی ایس ایس کلاسز کا آغاز کیا تھا جبکہ  جامعہ سے کلاسز لینے والے 10 طلبہ نے رواں برس سی ایس ایس امتحان دیا ہے۔  ملک بھر سے مدارس کے قابل طلبہ سے نام مانگ لئے گئے، مطلوبہ معیار پر پورا اترنے والے طلبہ کو سی ایس ایس کی تیاری کروائی جائے گی، کلاسز کے دوران طلبہ کو رہائش و خوراک کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔