سٹی42: کسٹم انٹیلی جنس جعلی غیر ملکی مصنوعات بنانےوالے اداروں کیلئےمتحرک،لاہور میں جعلی بھارتی ہیئر کلرکی پیکنگ کرنےوالی فیکٹری پرچھا پے کےدوران جعلی ہیئر کلرز کے 200 کاٹن اور مشین قبضہ میں لے لی گئی۔
تفصیلات کےمطابق کسٹم انٹیلی جنس نےہنجروال کے علاقے میں واقع جعلی ہئیر کلر بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ مارا ۔فیکٹری میں جعلی ہئیر کلرز کے ڈبوں پر بھارتی پیکنگ کی جا رہی تھی، اے ڈی کسٹمز حسن فرید کا کہنا تھا کہ چھاپےکےدوران فیکٹری سےبھارتی پیکنگ والے200 کاٹن قبضہ میں لے لئے گئے،ہیئر کلرز میں استعمال ہونے والا کیمیکل بھی جعلی تھا، اے ڈی کسٹمز حسن فریدکے مطابق ہیئر کلرز پر بھارتی پیکنگ کرنے والی مشین بھی قبضے میں لے لی گئی اور فیکٹری کو سیل کر کے مقدمہ درج کرا دیا گیا۔