ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور عجائب گھر جانے سے پہلے یہ خبر پڑھ لیں۔۔

لاہور عجائب گھر جانے سے پہلے یہ خبر پڑھ لیں۔۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: لاہور عجائب گھر کی جانب سےشہریوں سےمتعلق نئےاحکامات جاری ،میوزیم میں  داخلے پر کورونا ایس او پیز پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

 تفصیلات کےمطابق لاہور عجائب گھر کی جانب سےشہریوں سےمتعلق نئےاحکامات جاری ،ڈائریکٹر لاہور میوزیم  کا کہنا ہے کہ  کورونا نے انسانی زندگی پر گہرا اثر چھوڑا ہے ہمیں اس وبا سےڈرنا نہیں بلکہ احتیاط کو اپنانا ہے۔ ہمیں نہ صرف اپنی بلکہ دوسروں کی زندگیوں کے لیے ایس او پیز پر پوری طرح عمل کرنا ہوگا۔

ڈائریکٹر لاہور میوزیم اعجازاحمد منہاس  کا کہنا تھا کہ لاہور میوزیم نےلاک ڈاؤن کےدوران بھی اپنی تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھی ہیں۔میوزیم نےاپنی تمام نوادرات کی نمائش کو آن لائن دنیا تک پہنچایا۔انہوں نے بتایا کہ پچھلےدو ماہ میں 13 آن لائن نمائش لگائی گئی ہیں۔