ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

باپ کی وفات پر آئی برطانیہ پلٹ لڑکی سے  زیادتی

file photo
کیپشن: file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابد چوہدری) وحدت کالونی میں برطانیہ پلٹ لڑکی کوزیادتی کا نشانہ بنادیاگیا۔زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

 تفصیلات کے مطابق وحدت کالونی میں برطانیہ پلٹ لڑکی کوزیادتی کا نشانہ بنادیاگیا،متاثرہ لڑکی امان والد کی وفات پربرطانیہ سے لاہور آئی تھی۔ متاثرہ لڑکی کے مطابق سوتیلی ماں نے گھر سے نکال دیا تو والدکےقریبی دوست کےگھر پناہ لی ،والدکےدوست کےبیٹےفیضان نےجنسی زیادتی کانشانہ بنایا،ملزم فیضان گھر میں تین روز زیادتی کا نشانہ بناتا رہا۔

پولیس کے مطابق زیادتی کاشکارلڑکی کامیڈیکل اورڈی این اے کروا لیا گیا ہے جبکہ   واقعے کامقدمہ درج بھی کر کے فرار ہونے والے ملزم فیضا ن کو رات گئے گرفتار کر لیا گیا ۔ ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق ملزم کو مزید تفتیش کیلئے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا۔ دوسری جانب وزیراعلی پنجاب نے واقع پر نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کر لی ہے.

واضح رہے کہ معاشرے میں زیادتی کے واقعات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے اس قسم کے واقعات سے معاشرے میں رہنے والے دیگر افراد بھی  عدم تحفظ محسوس کرتے ہیں ۔اس قسم کے واقعات روکنے کے لئے سب کو یکجا ہو کر آواز اٹھانے کی ضرورت ہے تاکہ اس گھناؤ نے جرم میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچا کر عبرت کا نشان بنایا جا سکے۔