( عفیفہ نصر اللہ ) محکمہ تعلیم خواب غفلت کی میٹھی نیند میں مشغول، پرائیویٹ سکولوں نے سمر کیمپ کے نام پر والدین کو لوٹنا شروع کردیا۔
شہر کے میں موجود بڑے اور درمیانے درجے کے سکولوں نے سمر کیمپ کا آغاز کر دیا ہے، ہر سکول والدین سے من مانی فیسیں وصول کر رہا ہے، شہر میں ایجوکیٹر، کریسنٹ سکول فار کڈز اقبال ٹاؤن رچنا بلاک اور دوسرے مختلف سکول نے سمر کیمپ کے نام پر اپنا کاروبار شروع کر رکھا ہے جبکہ سٹی ڈسٹرکٹ اتھارٹی بالکل خاموش تماشائی بنی بیٹھی ہے۔
سی ای او ایجوکیشن کا کہنا ہے کہ کسی پرائیویٹ سکول کو سمر کیمپ کی اجازت نہیں نہ ہی اسکی فیس وصول کی جاسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسی بھی سکول کے خلاف سمر کیمپ لگانے کی شکایت موصول ہوئی تو اس پر کارروائی کی جائے گی۔