معاشی حالات کی وجہ سے حکومت کو مشکل فیصلے کرنے پڑ رہے ہیں

معاشی حالات کی وجہ سے حکومت کو مشکل فیصلے کرنے پڑ رہے ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے صوبائی وزراء اور چیئرمین پی ایچ اے کی ملاقاتیں، گورنر پنجاب کہتے ہیں کہ مشکل معاشی حالات کی وجہ سے حکومت کو مشکل معاشی فیصلے کرنے پڑ رہے ہیں۔

صوبائی وزیر اطلاعات سید صمصام بخاری اور صوبائی وزیر ورکس اینڈ کمونیکشن سردار آصف نکئی نے گور نر پنجاب چودھری محمد سرور سے ملاقات کی، ملاقات میں سیاسی سمیت دیگر ایشوز کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔  گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے صوبائی وزراء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت نے اپنے اخراجات کو50 ارب روپے کم کر کے کفایت شعاری کی نئی مثال قائم کردی ہے، انہوں نے کہا کہ کرنٹ اکائونٹ خسارے میں7 ارب روپے کی کمی حکومت کی کامیاب معاشی پالیسوں کا ثبوت ہے۔

 گور نر پنجاب کا کہنا تھا کہ مشکل معاشی حالات کی وجہ سے حکومت کو مشکل فیصلے کرنے پڑ رہے ہیں، انشا اللہ حکومت اپنی کامیاب پالیسوں کی بدولت ملکی تقدیر بدلنے کا وعدہ پورا کرے گی۔  گورنر پنجاب سے چیئرمین پی ایچ اے یاسرگیلانی نے بھی ملاقات کی، چئیرمین پی ایچ اے نے انہیں لاہور کو خوبصورت بنانے کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا۔

Shazia Bashir

Content Writer