فضائی سفر کرنے والوں کیلئے بری خبر

فضائی سفر کرنے والوں کیلئے بری خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سعید احمد ) ڈالر کا ریٹ بڑھنے سے فضائی کرایوں میں کئی گنا ذیادہ ریٹس بڑھ گئے، ائیر لائنوں کو ہزاروں روپے اضافی کرائے کی صورت میں ادا کرنے پر مجبور کر دیا۔

ذرائع کے مطابق پی آئی اے کا لاہور سے دبئی کا کم سے کم کرایہ 55 ہزار روپے تک پہنچ گیا جو چند ماہ قبل چالیس ہزار تھا، ڈالر مہنگا ہونے سے کرائے میں پندرہ ہزار تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ایمریٹس ائیر کا لاہور سے دبئی کا کرایہ 77 ہزار روپے، اتحاد ائیر کا لاہور سے دبئی کا کم از کم کرایہ 65 ہزار روپے، ائیربلیو کا لاہور دبئی تک کا کرایہ 54 ہزار روپے، اتحاد ائیر کا لاہور سے لندن کا دو طرفہ کم ازکم کرایہ  ایک لاکھ 6 ہزار روپے، ایمریٹس کا لاہور سے لندن کا دو طرفہ کرایہ کم ازکم کرایہ ایک لاکھ 34 ہزار روپے، پی آئی اے کا لاہور سے لندن دو طرفہ کرایہ ایک لاکھ 8 ہزار روپے کردیا گیا۔

اومان ائیر کا کرایہ لاہور سے لندن تک دو طرفہ کم ازکم کرایہ ایک لاکھ 6 ہزار روپے، کویت ائیر کا لاہور سے لندن دو طرفہ کرایہ 95 ہزار روپے، اتحاد ائیر کا لاہور سے دو طرفہ کرایہ 98 ہزار روپے، ایمریٹس ائیر کا لاہور سے پیرس دو طرفہ کرایہ ایک لاجھ 8 ہزار روپے، اومان ائیر کا لاہور سے پیرس کا کرایہ 92 ہزار روپے تک پہنچ گیا۔

ائیر لائن انتظامیہ کے مطابق کرائے میں اضافہ ڈالرز کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے کیا گیا جبکہ ذرائع کے مطابق عید الضحی سے قبل امریکہ، یورپ اور کینیڈا سمیت دیگر ملکو ں کا کرایہ 30 ہزار سے 40 ہزار روپے زائد وصول کیا جا رہا ہے۔