اوپن مارکیٹ میں مہنگائی کا طوفان آگیا

اوپن مارکیٹ میں مہنگائی کا طوفان آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: چینی سرکاری قیمت کے برعکس نو سے تیرہ روپے اور دالیں، چنے چاول چالیس سے ساٹھ روپے فی کلوگرام مہنگے داموں فروخت کیے جارہے ہیں، اکبری منڈی کے تاجران نے مہنگائی بڑھنے کی ذمہ دار تبدیلی سرکار کو قرار دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وصوبائی بجٹ کی منظوری کے بعد شہر میں مہنگائی کا طوفان آگیا، چینی پر سیلز ٹیکس آٹھ سے بڑھا کر سترہ فیصد کردیا گیا جس کے بعد چینی کی ہول سیل سرکاری قیمت اٹھاون اور اکبری منڈی میں گیارہ روپے اضافے کے بعد انہتر روپے فی کلوگرام میں فروخت کی جارہی ہے۔ اسی طرح چینی کی سرکاری طور پرچون میں قیمت ساٹھ جبکہ اوپن مارکیٹ میں ستر سے بہتر روپے فی کلوگرام تک فروخت کی جارہی ہے، اسی طرح دالیں، چاول، چنے سمیت دیگر اشیائے ضروریہ چالیس سے ساٹھ روپے اضافی قیمتوں پر فروخت کی جارہی ہیں۔

دال ماش سرکاری قیمت ایک سو چالیس جبکہ دوسو روپے فی کلوگرام میں فروخت کی جارہی ہے، پچیس روپے اضافے کے بعد چاول ایک سو چالیس روپے فی کلوگرام کے حساب سے فروخت ہورہے ہیں، دال مصر تیس روپے بڑھ کر ایک سو چونتیس اور دال مونگی تیس روپے اضافے کے بعد ایک سو اسی روپے فی کلوگرام کے حساب سے فروخت کی جارہی ہے۔

  مہنگائی کے چکی میں پسنے والی عوام اشیائے ضروریہ مزید مہنگی ہونے پر بلبلا اٹھی ہے، شہریوں کا کہنا ہے کہ عوام کی فلاح بہبود کے دعویدار تبدیلی سرکار نے جینا بھی مشکل کردیا ہے۔

Shazia Bashir

Content Writer