ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نگران حکومت کی عدم دلچسپی، اورنج لائن ٹرین منصوبے کا کام سست روی کا شکار

نگران حکومت کی عدم دلچسپی، اورنج لائن ٹرین منصوبے کا کام سست روی کا شکار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) شہباز شریف کی حکومت ختم ہوتے ہی اورنج لائن ٹرین کی سٹیئرنگ کمیٹی بھی چلتی بنی، جس کی وجہ سے  میگامنصوبے کا تعمیراتی کام متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے اورنج لائن ٹرین منصوبے کو مانیٹر کرنےکیلئے سٹیئرنگ کمیٹی تشکیل دی تھی جس کا ہفتہ وار اجلاس ایوان وزیر اعلیٰ میں منعقد ہوتا تھا تاہم مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی مدت ختم ہوئی توسٹیئرنگ کمیٹی بھی منظر سے غائب ہوگئی جس کے وجہ سےمیگا منصوبے پر کام سست روی کا شکار ہوگیا۔

سائٹ انجینئر کا کہنا ہے کہ جی پی اسٹیشن پر سول ورکس 85 فیصد تک مکمل ہوچکا ، جی پی او اسٹیشن کی 150 میٹر حصے کی بیس کا کام جاری ہے، تاہم 30 جولائی تک جی پی او اسٹیشن کاسول ورکس مکمل کرلیا جائے گا۔