ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ایس ایل11، دو نئی ٹیموں کی بنیادی قیمت تقریباً 100 کروڑ روپے مقرر

پی ایس ایل11، دو نئی ٹیموں کی بنیادی قیمت تقریباً 100 کروڑ روپے مقرر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سٹی42)پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل)میں توسیع کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آ گئی ، جہاں پی ایس ایل کی دو نئی ٹیموں کی بنیادی قیمت تقریباً 100 کروڑ روپے مقرر کی گئی ہے۔

 ذرائع کے مطابق دو نئی ٹیموں کے حصول کے لیے دس بڈرز فائنل ہو چکے ہیں، جو نیلامی کے عمل میں حصہ لیں گے۔ نئی ٹیموں کی نیلامی کی تقریب کو یادگار بنانے کے لیے معروف گلوکار راحت فتح علی خان خصوصی پرفارمنس پیش کریں گے۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کی نئی ٹیموں کی آکشن تقریب 8 جنوری کو اسلام آباد میں منعقد کی جائے گی، جہاں لیگ کے آئندہ سیزن کے لیے ٹیموں کی تعداد بڑھانے کا باضابطہ اعلان اور نیلامی کا عمل مکمل کیا جائے گا۔