ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ارکان پارلیمنٹ کو اثاثوں کے گوشوارے جمع کروانے میں مزید وقت مل گیا

ارکان پارلیمنٹ کو اثاثوں کے گوشوارے جمع کروانے میں مزید وقت مل گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بتایا ہے کہ مقررہ تاریخ تک اپنے اثاثوں کے  گوشوارے جمع نہ کرانے والے ارکان پارلیمنٹ کی رکنیت  16 جنوری 2026ء کو معطل کر دی جائے گی۔

  الیکشن کمیشن آف پاکستان نے آج اپنے اعلامیہ میں بتایا کہ الیکشنز ایکٹ 2017ء کے سیکشن 137 کے تحت ارکانِ پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلیوں کے ارکان پر لازم تھا کہ وہ 31 دسمبر 2025ء تک اپنے اثاثوں کی تفصیل الیکشن کمیشن میں جمع کرائیں۔  اس میں ارکان کے ساتھ ساتھ ان کے اہلِ خانہ کے اثاثے اور واجبات بھی شامل ہونا ضروری ہیں۔

  یہ تفصیلات فارم-بی پر، گزشتہ 30 جون تک کی مالی حیثیت کے مطابق جمع کرانا لازمی تھا۔

 سینیٹ، قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلیوں کے وہ ارکان جنہوں نے تاحال یہ قانونی تقاضا پورا نہیں کیا، انہیں  مطلع کیا جاتا ہے کہ 15 جنوری 2026ء تک دفتری اوقات میں اپنے اثاثوں اور واجبات کے گوشوارے جمع کرائیں۔

 مقررہ تاریخ تک گوشوارے جمع نہ کرانے کی صورت میں، 16 جنوری 2026ء کو الیکشن کمیشن کی جانب سے متعلقہ ارکان کی رکنیت معطل کر دی جائے گی۔ اثاثوں اور واجبات کے مقررہ فارم الیکشن کمیشن  کی ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کیے جا سکتے ہیں۔