(ویب ڈیسک) بھارت میں ہمسایہ ملک بنگلہ دیش کے خلاف نفرت دن بدن بڑھتی جارہی ہے اور اسی تناظر میں ہندو مہاسبھا نے فلم اداکار شاہ رخ خان کی جانب سے آئی پی ایل میں بنگلہ دیشی کھلاڑی کو خریدنے پر شدید احتجاج کیا ہے۔ ضلعی صدر میرا راٹھور نے شاہ رخ خان کی زبان کاٹنے پر 100,000 روپے انعام کا اعلان کیا۔ ادھر پھلہاری مہاراج نے وزیر اعظم کو خط لکھ کر شاہ رخ خان کو بنگلہ دیش بھیجنے کا مطالبہ کیا ہے۔
ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما سنگیت سوم کی جانب سے بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کے حوالے سے دیئے گئے ایک متنازعہ تبصرہ نے بڑا ہنگامہ کھڑا کر دیا ہے۔ ہندو مہاسبھا کے دنیش پھلہاری مہاراج نے آج وزیر اعظم کو خط لکھا، جس میں کہا گیا ہے کہ شاہ رخ خان بنگلہ دیش میں ہندوؤں کی نسل کشی کے بارے میں جانتے ہیں، اس کے باوجود انہوں نے بنگلہ دیشی کرکٹر مستفیض الرحمان کو کروڑوں میں خریدا ہے ۔ پھلہاری مہاراج نے مطالبہ کیا ہے کہ شاہ رخ خان کی جائیداد ضبط کی جائے اور انہیں بنگلہ دیش ڈی پورٹ کیا جائے۔ ضلعی صدر میرا راٹھور نے شاہ رخ خان کی زبان کاٹنے پر ایک لاکھ بھارتی روپے انعام کی پیشکش کی ہے۔
دوسری جانب مولانا شہاب الدین رضوی بریلوی نے بنگلہ دیشی کرکٹر مستفیض الرحمان کے حوالے سے شاہ رخ خان کے متنازع تبصرہ کے معاملے میں فلم اداکار شاہ رخ خان کی حمایت کی۔ انہوں نے کہا کہ شاہ رخ خان کی نیت غلط نہیں ہے۔ شاہ رخ خان کو غدار اور دہشت گرد کہنا شرمناک اور غلط ہے۔ بنگلہ دیش بھارت کا دوست ملک ہے۔ دیوکی نندن اور سنگیت سوم کے بیانات سراسر غلط اور غیر منصفانہ ہیں۔
دنیش پھلہاری مہاراج نے آج وزیر اعظم کو ایک خط لکھا جس میں کہا گیا ہے کہ شاہ رخ خان جانتے ہیں کہ بنگلہ دیش میں ہندوؤں کا قتل عام ہوا ہے، اس کے باوجود انہوں نے بنگلہ دیشی کرکٹرمستفیض الرحمان کو کروڑوں میں خریدا۔ پھلہاری مہاراج نے مطالبہ کیا ہے کہ شاہ رخ خان کی جائیداد ضبط کر کے انہیں بنگلہ دیش بھیج دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے بنگلہ دیشی دہشت گردوں سے روابط ہوسکتے ہیں۔ ملک میں شاہ رخ خان جیسے تمام لوگوں کی فہرست بنائی جائے اور انہیں بنگلہ دیش ڈی پورٹ کیا جائے۔
واضح بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کی جانب سے اپنی آئی پی ایل ٹیم کے لیے بنگلہ دیشی کھلاڑی کو خریدنے پر مسلسل احتجاج کا سامنا ہے۔ ہری دوار میں ایک مذہبی تقریب میں شرکت کے دوران بی جے پی کے فائربرانڈ لیڈر سنگیت سوم نے شاہ رخ خان کو غدار تک کہہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ شاہ رخ خان ملک میں کمائی ہوئی رقم بنگلہ دیشیوں کو نہیں دے سکتے جو ہندوستانیوں سے نفرت اور تشدد کرتے ہیں۔ انہیں یہ غلطی کسی قیمت پر نہیں کرنی چاہیے تھی۔سنگیت سوم نے خبردار کیا کہ شاہ رخ خان نے بنگلہ دیشی کھلاڑی کو خرید لیا ہے، لیکن وہ بھارت میں قدم نہیں رکھ پائیں گے۔ شاہ رخ خان کی آئی پی ایل ٹیم کے کے آر نے نیلامی کے دوران بنگلہ دیشی بولر مستفیض الرحمان کو خریدا جس پر لگاتار سیاست ہورہی ہے ۔