ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوہاٹ میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت

کوہاٹ میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں تیل اورگیس کا نیا ذخیرہ دریافت کر لیا گیا۔ 

آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لیمیٹڈ کے مطابق ضلع کوہاٹ میں تیل اورگیس کا نیا ذخیرہ دریافت ہوا اور یہ ذخیرہ نشپا بلاک میں واقع برگزئی ایکس او ون نامی کنوئیں سے دریافت ہوا ہے۔ 

او جی ڈی سی ایل نے بتایا کہ ابتدائی ٹیسٹ کے مطابق یومیہ 4100 بیرل خام تیل حاصل ہونے کی توقع ہے جبکہ تیل کیساتھ اس کنویں سے یومیہ 10.5 ملین اسٹینڈرڈ کیوبک فٹ گیس بھی حاصل ہوگی۔

او جی ڈی سی ایل نے مزید بتایا کہ تیل و گیس کی دریافت کیلئے زمین میں 5ہزار 170 میٹر کی کھدائی کی گئی، منصوبے میں او جی ڈی سی،  پی پی ایل اور گورنمنٹ ہولڈنگز پرائیویٹ لمیٹڈ شراکت دار  ہیں۔

Ansa Awais

Content Writer