کلیم اختر: سال 2026 کے پہلے روز لاہور زون میں 3ہزار 427 فوڈ یونٹس ،پوائنٹس کی چیکنگ، قوانین کی خلاف ورزیوں پر 14 یونٹ بند، 150 کو 20لاکھ 50ہزار جرمانہ عائد کیا گیا۔
بادامی باغ میں 2شہد یونٹ پر چھاپے،160 کلو جعلی شہد اور 1من سے زائد گلوکوز تلف کیا گیا، گزشتہ سالوں کی نسبت 105فیصد اضافے کیساتھ 13 لاکھ50ہزار سے زائد فوڈ پوائنٹس کو چیک کیا گیا۔
ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کاکہنا تھا کہ 309ملین لٹر دودھ چیک،ملک فراڈ مافیا کیخلاف 1ہزار 68مقدمات درج کروائے گئے۔
پانی، دودھ کے معیار ،ٹریسیبیلٹی کیلئے ڈیجیٹل پورٹل پر تمام ریکارڈ اپلوڈ کرنا لازم قرار دیدیا گیا،رواں سال مذبح خانوں کی ری ماڈلنگ، ڈیجیٹل مانیٹرنگ کی جائے گی،نئے یونیفارم اور باڈی کیم کے ذریعے فیلڈ آپریشنز کی نگرانی کی جائے گی۔