ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سٹرینجر تھنگز :سیریز کا اختتام کیسے ہوا کون زندہ رہا ،کون مارا گیا؟

سٹرینجر تھنگز :سیریز کا اختتام کیسے ہوا کون زندہ رہا ،کون مارا گیا؟
کیپشن: File photo
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سٹرینجرز تھنگز  سیزن 5 والیم  3 کے غیر متوقع  موڑ نے مداحوں کو ہکا بکا چھوڑ دیا۔
 نیٹفلکس پر شائع ہونے والی اس ہر دل عزیز  سیرز کا آغاز  15 جولائی 2016  میں ہوا تھا اور  ریلیز ہوتے ہی اس نے انٹرٹیرمنٹ کی دنیا میں تہلکا مچا دیا ۔ سالوں تک عوام کو محظوظ کرنے والی یہ سیریز اب اختتام کو پہنچ چکی ہیں۔

سیزن 5  کی آخری قسط کا عنوان " دی رائٹ سائید اپ" ہے جو کہ نئے سال کی شام پر دنیا بھر میں ریلیز کی گئی۔ 

سیزن کی اختتامی قسط میں  ناظرین کو ایک بار پھر "اپسائیڈ ڈاؤن" کی دنیا میں لے جایاگیا، لیکن اس بار سب زندہ واپس نہ لوٹ سکے۔ 
سیریز  میں  ایلیون (میلی بوبی براؤن)، وِل (نوح شنَیپ)، نینسی (نٹالی ڈائر)، اسٹیو (جو کیری)، ہوپر (ڈیوڈ ہاربر)  جیسےاہم کردار ہیں  جو ہاکنز، انڈیانا میں خوفناک چیزوں کا سامنا کرتے ہیں اور "اپسائیڈ ڈاؤن" سے نبرد آزما ہوتے ہیں۔
اس شو کا اختتام ٹھیک ویسے ہوا جیسے اسکا آغاز کیا گیا تھا ،  ایک "ڈنجنز اینڈ ڈریگنز" کھیل کے ساتھ۔

انٹرنیٹ پر ایک لمبے عرصے تک مداحوں میں یہ ڈیبیٹ جاری رہی کہ کہیں  ان کے پسندیدہ کردار اسٹیو، ڈسٹن یا ہوپر نا مارے جائیں اور وہ اس خیال سے خوفزدہ رہے۔ آخری ایپیسوڈ  تمام  ناظرین کے لیے خوشی کا باعث بنی جب وہ  فائنالے میں زندہ بچ گئے۔

آخری قسط میں 3 مرنے والے  بڑے کردار وں میں ایک کالی تھی جس کو ہو پر بہت کوشش کے باوجود بھی نا بچا سکا اور دو بڑے ولن تھے " مائنڈ فلئیر  " اور " ویکنا"۔ 

سیریز میں ایلیون کا کردار نبھانے والی اداکارہ ملی بوبی  برائون کے پر اسرار  انجام کو تخلیق کاروں نے عوام کی رائے اور تصور پر چھوڑ دیا ہے۔