ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

'میں اپنا میاں نہیں دے سکتی'، ثنا جاوید نے صارف کو یہ جواب کیوں دیا؟

'میں اپنا میاں نہیں دے سکتی'، ثنا جاوید نے صارف کو یہ جواب کیوں دیا؟
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستانی معروف ماڈل و اداکارہ ثنا جاوید کی جانب سے انسٹاگرام پر کیے جانے والا حالیہ تبصرہ سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بن گیا۔

 اداکارہ نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر اپنے شوہر سے متعلق ایک بیان دیا جو انہیں مہنگا پڑگیا، صارفین کی بڑی تعداد انہیں تنقید کا نشانہ بنا رہی ہے۔

فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ثنا جاوید نے اپنے دبئی ٹرپ سے چند خوبصورت تصاویر شیئر کی ہیں، جن میں انہیں ایک کیفے میں بیٹھے ناشتہ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

 https://www.geonewsurdu.tv/assets//uploads/updates/2026-01-01/424285_6989756_updates.jpg

ان کی انسٹا پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے ایک صارف نے لکھا کہ ’مجھے یہ فوٹوگرافر چاہیے‘، جس کے جواب میں ثنا جاوید نے کہا کہ ’میں اپنا میاں کسی کو نہیں دے سکتی‘۔

تاہم شوہر کے حوالے سے ثنا جاوید کا یہ ردعمل سوشل میڈیا صارفین کو ایک آنکھ نہ بھایا اور انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنا دیا۔

سوشل میڈیا صارفین نے اس ردِعمل کو نامناسب قرار دیتے ہوئے مختلف تبصرے کیے۔ 

Ansa Awais

Content Writer