جماعت اسلامی واحد جماعت ہے کہ جس کے دامن پر کرپشن کا داغ نہیں، سراج الحق

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ جماعت اسلامی واحد جماعت ہے کہ جس کے دامن پر کرپشن کا داغ نہیں، ہم ملک میں قانون اور انصاف کی بالادستی اور عوام کے حقوق کے لیے جدوجہد کرر ہے ہیں، قوم بہتری کے لیے ہمارا ساتھ دے۔

 سراج الحق نے لوئر دیر کی تحصیل میدان میں اپنے انتخابی حلقہ 6 میں شمولیتی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سال بدل جاتے ہیں لیکن فرسودہ نظام قائم ہے، قوم کے پاس بہترین موقع ہے کہ نئے سال میں ہونے والے جمہوری عمل میں بھرپور حصہ لے کر جماعت اسلامی کے امیدواران کو کامیاب کرائے اور اسلامی فلاحی ریاست کی بنیاد رکھے۔
الیکشن سے متعلق غیر یقینی پھیلانے والے اور ان کے التوا کی باتیں کرنے والے سپریم کورٹ کے واضح احکامات اور جمہوریت کی نفی کررہے ہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ نیاسال ملک میں اسلامی جمہوری انقلاب کا سال ثابت ہو اور پاکستانیوں سمیت پوری امت کو کامیابی اور کامرانی ملے۔ انہوں نے فلسطینیوں کی فتح، کشمیریوں سمیت مظلوم مسلمانوں کے آزادی کے لیے بھی دعا کی۔
امیر جماعت نے اپیل کی کہ عوام 8 فروری کو  ترازو پر اعتماد کرکے اسلامی خوشحال پاکستان کی بنیاد رکھے۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات میں قوم کے پاس موقع ہے کہ آزمود پارٹیوں سے جان چھڑائے۔
سراج الحق نے کہا کہ ملک پر سالہا سال سے مسلط حکمران پارٹیوں نے عوام کو سوائے غربت، مہنگائی اور بے روزگاری کے اور کچھ نہیں دیا، یہ مزید مواقعوں کی تلاش میں ہیں اور باریوں پر یقین رکھتے ہیں، اب سانپوں کو دودھ پلائے گی تو یہ اژدھے بن کر انہیں ہی کھا جائیں گے۔انہوں نے کہا جماعت اسلامی آئے گی تو سودی معیشت کا خاتمہ کر کے زکوۃ اور عشر کی بنیادوں پر قومی معیشت میں بہتری لائے گی۔عدالتوں میں قرآن کا نظام لائیں گے،نوجوانوں کو روز گار ملے گا۔وسائل کی منصفانہ تقسیم یقینی بنائیں گے۔قومی وسائل کو عوام پر خرچ کیا جائے گا۔