جاپان میں بڑے زلزلہ کے بعد 21 مزید زلزلے، سونامی وارننگ برقرار، لاکھوں لوگ بے گھر

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: مغربی جاپان میں 6۔7 شدت کے بڑے زلزلہ کے بعد  کم شدت کے 21 زلزلے آ چکے ہیں۔ سال 2024 کے پہلے بڑے زلزلہ میں مغربی جاپان میں گھروں اور انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچا ہے، سسمندر میں سونامی کی لہریں زلزلہ کے کئی گھنٹے بعد بدستور اٹھ رہی ہیں۔ جاپانی کی حکومت نے مغربی جاپان میں تقریباً سبھی پری فیکچرز مین ساحلوں کے نزدیک آبادیوں کو خالی کروا لیا تھا، اب تک لوگوں کو بتایا جا رہا ہے کہ سونامی کا خطرہ برقرار ہے اس لئے وہ گھر واپس نہ جائیں۔

 جاپان حکومت کے ترجمان یوشیماسا حیاشی نے بتایا ہے کہ اب تک تصدیق شدہ اطلاعات کے مطابق زلزلہ سے  کم از کم چھ گھروں کو نقصان پہنچا، لوگ اندر پھنس گئے۔ وجیما شہر، اشیکاوا پریفیکچر میں زلزلہ کے فوراً بعد  آگ بھڑک اٹھی ہے، اور 30,000 سے زائد گھروں کی بجلی غائب ہے:

مغربی جاپان میں 7.6 کی شدت کے زلزلے کے بعد نقصان کی حد ابھی تک واضح نہیں ہے۔

مغربی جاپان میں سپر اسٹوروں اور بلند عمارتوں میں بہت سا سامان ٹوٹ پھوٹ گیا تاہم کسی بڑی عمارت میں کوئی بڑا نقصان ہونے کی کوئی اطلاع نہیں آئی۔

جاپان میں 7.6 شدت کے طاقتور زلزلے کے بعد کنازوا سٹی، جاپان کے مناظر

مغربی جاپان میں زلزلہ سے انفراسٹرکچر کو کافی نقصان پہنچا ہے، سڑکیں ٹوٹ پھوٹ گئی ہیں اور بجلی کی سپلائی کا نظام بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوا ہے۔

یہ زلزلے کی فوٹیج ہے جسے ایک خوفزدہ خاندان نے فلمایا ہے۔ جاپان نے سونامی کی وارننگ کے تحت مغربی ساحل پر فوری انخلاء کا نوٹس جاری کیا ہے ????????????

زلزلہ کے فوراً بعد بحیرہ جاپان کا سامنا کرنے والے ساحلوں والے تمام صوبوں کے لیے سونامی کی وارننگ جاری کی گئی اور جاپانی نیوز چینلز نے ان علاقوں کے لوگوں سے کہا کہ وہ فوری طور پر اونچی جگہ کی طرف بھاگیں! اشیکاوا میں 5m میٹر (15 فٹ) بلند لہروں کی توقع کی جا رہی تھی تاہم بعد ازاں کئی گھنٹے گزرنے کے بعد بھی اتنی اونچی لہریں دیکھنے میں نہیں آئیں۔ 

پاکستانی وقت کے مطابق شام سات بجے تک جاپان میں سونامی کا خطرہ برقرار ہے۔ سونامی کی آخری وارننگ شام چھ بجے یاما گاتا پری فیکچر کے لئے جاری کی گئی۔ 

جاپان میں زلزلہ کے بعد جنوبی اور شمالی کوریا میں سونامی کی وارننگ

جاپان میں زلزلے کے بعد شمالی کوریا اور جنوبی کوریا  نے بھی سونامی کسے بچنے کے لئےفوری تیاری کر لی۔  جنوبی کوریا کی موسمیاتی ایجنسی نے بتایا کہ پیر کو جاپان میں آنے والے زبردست زلزلے کے بعد سونامی کی ایک میٹر (3.3 فٹ) سے نیچے لہریں جنوبی کوریا کے مشرقی ساحل تک پہنچ گئیں،جنوبی کوریا کے موسمیاتی ادارہ نےمزید کہا کہ سمندر میں اگلے گھنٹوں میں مزید اور بڑی لہریں اٹھ سکتی ہیں۔ موسمیاتی ایجنسی نے کہا کہ جنوبی کوریا کے ساحل تک پہنچنے والا پہلا سونامی 67 سینٹی میٹر (2.2 فٹ) تھا لیکن ابتدائی لہروں کے بعد اس کا سائز بڑھ سکتا ہے اور یہ 24 گھنٹے سے زیادہ جاری رہ سکتا ہے۔