وقاص عظیم: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نےایگزیکٹو بورڈ اجلاس کا نیا شیڈول جاری کر دیا ۔ پاکستان کے معاملے پر آئی ایم ایف بورڈ کا اجلاس 11 جنوری کو طلب کیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق آئی ایم ایف بورڈ میں 3 ارب ڈالرز کے قلیل مدتی قرض پروگرام کے تحت پہلا جائزہ پیش کیا جائے گا جبکہ آئی ایم ایف بورڈ کی منظوری سے پاکستان کو تقریبا 70کروڑ ڈالرز کی قسط ملے گی۔
آئی ایم ایف بورڈ پاکستان کیلئے دوسری قسط کی منظوری کا جائزہ لے گا۔