2024 کی آمد: پاکستانی شوبز ستاروں کی نئے سال کے لیے نیک تمنائیں

2024 کی آمد: پاکستانی شوبز ستاروں کی نئے سال کے لیے نیک تمنائیں
کیپشن: File photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)نئے سال کااآغاز ہوتے ہی  کسی نے اس کا استقبال سادگی سے کیا تو کسی نے جشن کے ساتھ  اور سب کے ساتھ ساتھ پاکستانی شوبز ستارے بھی پیچھے نہ رہے کسی نےسال نو کی مبارکباد دی تو کسی نے انسٹاگرام پر تصاویر شیئر کر کے نیک تمناوں کا اظہار کیا۔

اداکارہ شگفتہ اعجاز نے نئے سال کی آمد پر انسٹاگرام پر ایک فیملی فوٹو شیئر کی جس میں انہوں نے نئے سال کی مبارکباد دیتے ہوئے فلسطین اور مقبوضہ کشمیر سمیت جہاں جہاں انسانوں پرظلم جاری ہے ان کے لیے امن و سلامتی کی دعا کی۔

اداکار عدنان ٹیپو نے اپنی اہلیہ اور بیٹیوں کے ساتھ تصویر شیئرکیں اور 2023 کو الوداع کہا۔

اداکارہ سنیتا مارشل نے2024 کا استقبال سادگی کے ساتھ کیا اور انسٹاگرام پر  اپنے  شوہر کے ساتھ  تصویر شیئر کی اور نئے سال کی مبارکباد دیتے ہوئے امن و استحکام اورخوشحالی کی دعا کی

اداکارہ نیمل خاور نے بھی انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے سال 2023 کو الوداع کہا اور نئے سال پر دنیا میں پیار اور امن کی دعا کی

اداکار خالد انعم نے سال نو پر انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے سال نو کی مبارکباد دینے کے بجائے بے حالی کا تذکرہ کیا۔