سلمان خان کی ڈانٹ ڈپٹ سے 'بگ باس' کی کنٹسٹنٹ بیہوش ہو گئیں

سلمان خان کی ڈانٹ ڈپٹ سے 'بگ باس' کی کنٹسٹنٹ بیہوش ہو گئیں
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار اور بھارتی ریئلیٹی شو بگ باس 17 کے میزبان سلمان خان کی وجہ سے شو کی کنٹسٹنٹ عائشہ خان بےہوش ہوگئیں، اس واقعے کے باعث اداکار پر خوف طاری ہو گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز نشر ہونے والی بگ باس کے سیزن 17 کی قسط میں سلمان خان نے ‘ویکنڈ کا وار’ میں کنٹسٹنٹ عائشہ خان اور اسٹینڈ اپ کامیڈین منور فاروقی کے معاملے پر کُھل کر بات کی۔

 عائشہ خان نے دورانِ شو منور فاروقی پر دھوکے کا الزام عائد کیا تھا، عائشہ کا کہنا تھا کہ منور فاروقی نے شو سے قبل اُن کے ساتھ پیار کا ڈرامہ کیا تھا اور اُنہیں بےوقوف بنایا تھا جبکہ منور فاروقی نے عائشہ کی جانب سے لگائے گئے تمام الزامات کی تردید کردی تھی۔

سلمان خان نے ‘ویکنڈ کا وار’ میں عائشہ خان پر شدید غصہ کیا تھا اور اُن پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ یہ سب منور فاروقی کی ساکھ کو نقصان پہنچانے اور شہرت پانے کے لیے کررہی ہیں۔

قسط میں دکھایا گیا کہ سلمان خان کی ڈانٹ سُننے کے بعد عائشہ خان اپنے کمرے میں جاکر پھوٹ پھوٹ کر روئیں اور پھر وہ بیہوش ہوگئیں جس کے بعد اُنہیں بگ باس کے میڈیکل روم میں لے جایا گیا۔

سلمان خان سمیت شو کے تمام کٹسٹنٹ عائشہ خان کے بیہوش ہونے کی وجہ سے کافی پریشان نظر آئے، اسی دوران سلمان خان نے ڈاکٹر سے عائشہ خان کی حالت کے بارے میں پوچھا تو ڈاکٹر نے کہا کہ اُن کے بلڈ پریشر کی سطح کافی کم ہوگئی ہے۔

ڈاکٹر کی بات سُن کر سلمان خان گھبرا گئے، وہ پریشانی کی حالت میں عائشہ کا نام لیکر اُنہیں پکارتے رہے جس پر عائشہ خان روتے ہوئے کہنے لگیں کہ سب نے میرا مذاق بنا دیا ہے۔